Image of firefighters on flaming roof

آگ

FEMA کے مطابق، آگ لگنے سے 4000 سے زيادہ امریکیوں کی موت واقع ہوجاتی ہے اور 20000 سے زيادہ زخمی ہوتے ہيں -جن میں سے کئی کی روک تھام ممکن ہوسکتی تھی۔ آگ لگنے کی وجہ سے سالانہ مالی نقصان اندازا $8.6 بلین ہے۔جب آگ لگ جائے تو قیمتی سامان جمع کرنے یا فون کال کرنے میں وقت ضائع نہ کریں۔ آگ بہت تیزی سے پھیل کر دو منٹ کے اندر جان لیوہ ثابت ہوسکتی ہے، اور پانچ منٹ کے کم عرصے میں کسی رہائش کو گھیر سکتی ہے۔ شعلے خطرناک تو ہوتے ہی ہیں، لیکن گرمی اور دھوئیں اس سے بھی زيادہ خطرناک ثابت ہو سکتے ہيں جو آپ کے پھیپھڑوں کو جھلساسکتی ہے۔ جیسے آگ جلتی رہتی ہے، زہریلی گیسیں خارج ہوتی ہیں جن کی وجہ سے آپ پر غنودگی طاری ہوسکتی ہے یا آپ سمت کا احساس کھو سکتے ہيں، اور آپ کو گہری نیند سلاسکتے ہيں۔ آگ کی وجہ سے ہونے والی اموات کی سب سے بڑی وجہ دم گھٹنا ہے، جس کی اموات کی شرح جل مرنے کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔ اپنی حفاظت کے لئے آگ کے متعلق سیکھنا بہت ضروری ہے۔

مرحلہ 1: کٹ حاصل کریں

ایک ہنگامی صورت حال کے سامان کا کٹ حاصل کریں جس میں خراب نہ ہونے والا کھانا، پانی، بیٹری پر چلنے والا یا ہینڈ کرنک والا ریڈیو، اضافی فلیش لائٹ اور بیٹریاں شامل ہوں۔ آپ قابل انتقال کٹ بنا کر اپنی گاڑی میں بھی رکھ سکتے ہيں۔ اس کٹ میں یہ چیزیں ہونی چاہئیے:

  • ادویات کے نسخوں کے نقول اور طبی سامان؛
  • بستر اور کپڑے، جس میں سلیپنگ بیگ اور تکیے شامل ہوں؛
  • پانی کی بوتلیں، بیٹری سے چلنے والا ریڈیو اور اضافی بیٹریاں، ابتدائی طبی امداد کا کٹ اور فلیش لائٹ؛
  • اہم دستاویزات کے نقول: گاڑی چلانے کا لائسنس، سوشل سیکورٹی کارڈ، رہائش کا ثبوت، بیمہ پالیسیاں، وصیت نامے، قانونی دستاویزات، پیدائش اور شادی کے اسناد، ٹیکس کے ریکارڈ وغیرہ۔

مرحلہ 2: منصوبہ بنائيں

فرار ہونے کی منصوبہ بندی کرنا

  • ایک ہنگامی صورت حال کا خاندانی منصوبہ بنائيں۔ آفت آنے پر ہوسکتا ہے کہ آپ کے گھر والے ساتھ نہ ہوں، لہذا یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ ایک دوسرے سے رابطہ کس طرح کریں گے، آپ دوبارہ ایک دوسرے کے ساتھ کیسے آئيں گے اور آپ ہنگامی صورت حال میں کیا کریں گے۔
  • اپنے محلے کے اندر اور باہر ان جگہوں کی منصوبہ بندی کریں جہاں آپ کے گھر والے ملیں گے۔
  • ہوسکتا ہے کہ اپنے شہر میں کال کرنے کے برعکس شہر سے باہر فون کرنا زيادہ آسان ہو، لہذا ممکن ہے کہ شہر سے باہر رہنے والا کوئی شخص علیحدہ گھر والوں سے بہتر طور پر رابطہ کرسکے۔
  • آپ ان مقامات پر بھی ہنگامی صورت حالوں کے منصوبہ جات کے بارے میں معلوم کرسکتے ہيں جہاں آپ کے گھر والے وقت گزارتے ہیں: جائے کار، ڈے کئیر اور اسکول۔ اگر کوئی منصوبہ نہ ہو تو منصوبہ بنانے کے لئے رضاکارانہ خدمات انجام دینے کے متعلق سوچیں۔
  • اپنے گھر والوں کی خصوصی ضروریات پر ضرور دھیان دیں۔
  • خیال رکھنے والے افراد اور بچوں کی نگرانی کرنے والے افراد کو اپنے منصوبے سے آگاہ کریں۔
  • اپنے پالتو جانوروں کے لئے منصوبے بنائيں
  • اپنے مقامی سیٹیزن کورپس کے چیپٹر سے Community Emergency Response Team (CERT)‎‎ کلاس لیں (انگریزی میں)۔ اپنی تربیت کو جدید رکھیں۔
  • فرار ہونے کی منصوبہ بندی کریں
  • اپنے گھر والوں کے ساتھ فرار ہونے کے راستوں کا جائزہ لیں۔ ہر کمرے سے فرار ہونے کی مشق کریں۔
    • یقین کرلیں کہ کھڑکیوں کو کیلوں یا رنگ کے ذریعے بند نہیں کیا گيا ہے۔ یقین کرلیں کہ کھڑکیوں پر لگائي گئی حفاظتی جالیوں آگ سے حفاظت کے لئے کھل سکتی ہوں، تاکہ انہيں اندر سے آسانی سے کھولا جاسکے۔
    • اگر آپ کی رہائش ایک سے زيادہ منزلوں پر مشتمل ہو تو فرار ہونے کے لئے سیڑھیوں پر غور کریں، اور یقین کرليں کہ کھڑکیوں میں باہر سے داخلے کی روک تھام کرنے والی حفاظتی جالیوں اور چوروں سے حفاظت کے لئے لگائے گئے دوسرے طریقہ کاروں کو اندر سے آسانی سے کھولا جاسکے۔
    • گھر والوں کو آگ سے بچنے کے لئے زمین پر نیچے (جہاں آگ لگ جانے کی صورت میں ہوا زیادہ محفوظ ہوتی ہے) رہنا سکھائيں۔
    • ذخیرے کے علاقوں کو صاف کريں۔ کچرا، جیسے کہ پرانے اخبار اور رسالوں کو جمع نہ ہونے دیں۔

مرحلہ 3: باخبر رہيں

اپنے گھر کو تیار کریں دھواں کے الارم نصب کریں

  • FEMA کے مطابق، درست طور پر کام کرنے والے سموک کے الارموں کی وجہ سے آگ میں جل کر مرنے کے امکانات میں 50 فیصد تک کمی ہوسکتی ہے۔
  • اپنی رہائش کی ہر منزل پر سموک الارم لگائيں۔ انہيں کمروں کے باہر چھت پر یا دیوار پر کسی اونچی جگہ (چھت سے 4 سے 12 انچ کے فاصلے پر)، کھلی سیڑھیوں کے اوپر، یا بند سیڑھیوں کے نیچے اور باورچی خانے کے قریب (لیکن اندر نہيں) لگائيں۔
  • مہینے میں ایک دفعہ سموک الارم کی پڑتال کریں اور کم از کم سال میں ایک دفعہ ان کی بیٹریاں تبدیل کریں - اسے یاد کرنے کا ایک اچھا طریقہ بیٹریوں کو قومی تیاری کے مہینے کے دوران تبدیل کرنا ہے، جو ہر سال ستمبر میں ہوتا ہے۔ یا، آپ ڈے لائٹ سیونگ ٹائم کے لئے اپنی گھڑیوں کو ایک گھنٹہ پیچھے کرتے وقت، اپنے سموک ڈیٹیکٹر کی بیٹریوں کو چیک اور تبدیل کرنا یاد رکھیں۔
  • ہر 10 سال میں ایک دفعہ سموک الارم تبدیل کریں
  • ہنگامی صورت حال کے دوران اور بعد کھانے پینے کے اشیاء کی حفاظت کے لئے یہاں تشریف لائيں: http://www.foodsafety.gov/keep/emergency/index.html (انگزیزی میں)

مقامی افسران کی بات سنیںاپنے علاقے میں ریاستی اور مقامی حکومت کے قائم کردہ ہنگامی منصوبہ جات کے متعلق معلوم کریں۔ ہنگامی صورت حال میں، مقامی ہنگامی صورت حال کے انتظام کے افسران کی دی گئی ہدایات سنیں۔آگ لگ جانے کے لئے منصوبہ بندی اور تیاری اور آگ لگنے کے دوران اور بعد ضروری اقدامات کے متعلق مزید معلومات کے لئے یہاں تشریف لائيں: وفاقی ہنگامی صورت حال کے انتظام کی ایجنسی (انگریزی), NOAA واچ (انگریزی میں) یا امریکی ریڈ کراس (انگریزی میں). آپ کو امریکی آگ کے انتظام کی ویب سائٹ پر بھی مفید معلومات مل سکتی ہے۔