Image of aftermath of 1906 San Francisco Earthquake

زلزلے

زلزلہ زمین دوز پتھروں کے ٹوٹنے اور جگہ سے ہٹنے کی وجہ سے زمین کے اچانک اور تیزرفتار ہلنے کو کہا جاتا ہے۔ بعض اوقات یہ سمجھا جاتا ہے کہ زلزلے زیادہ تر مغربی ساحل پر ہی واقع ہوتے ہيں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ریاستہائے متحدہ امریکہ میں 45 ریاستوں اور علاقہ جات ایسے ہیں جہاں زلزلوں کا خطرہ ہے، جن میں وسطی امریکہ میں نیو میڈرڈ کی فالٹ لائن بھی شامل ہے۔ زلزلے کی پیش گوئی کرنا ناممکن ہے، لہذا ضروری ہے کہ آپ اور آپ کے گھر والے پیشگی طور پر اس کے لئے تیار رہيں۔

مرحلہ 1: کٹ حاصل کریں

ایک ہنگامی صورت حال کے سامان کا کٹ حاصل کریں جس میں خراب نہ ہونے والا کھانا، پانی، بیٹری پر چلنے والا یا ہینڈ کریک والا ریڈیو، اضافی فلیش لائٹ اور بیٹریاں شامل ہوں۔ آپ قابل انتقال کٹ بنا کر اپنی گاڑی میں بھی رکھ سکتے ہيں اس کٹ میں یہ چیزیں ہونی چاہئیے:

  • ادویات کے نسخوں کے نقول اور طبی سامان؛
  • بستر اور کپڑے، جس میں سلیپنگ بیگ اور تکیے شامل ہوں؛
  • پانی کی بوتلیں، بیٹری سے چلنے والا ریڈیو اور اضافی بیٹریاں، ابتدائی طبی امداد کا کٹ اور فلیش لائٹ
  • اہم دستاویزات کے نقول: گاڑی چلانے کا لائسنس، سوشل سیکورٹی کارڈ، رہائش کا ثبوت، بیمہ پالیسیاں، وصیت نامے، قانونی دستاویزات، پیدائش اور شادی کے اسناد، ٹیکس کے ریکارڈ وغیرہ۔

مرحلہ 2: منصوبہ بنائيں

اپنے گھر والوں کو تیار کريں

  • ایک ہنگامی صورت حال کا خاندانی منصوبہ بنائيں۔ آفت آنے پر ہوسکتا ہے کہ آپ کے گھر والے ساتھ نہ ہوں، لہذا یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ ایک دوسرے سے رابطہ کیسے کس طرح کریں گے، آپ دوبارہ ایک دوسرے کے ساتھ کیسے آئيں گے اور آپ ہنگامی صورت حال میں کیا کریں گے۔
  • اپنے محلے کے اندر اور باہر ان جگہوں کی منصوبہ بندی کریں جہاں آپ کے گھر والے ملیں گے
  • ہوسکتا ہے کہ اپنے شہر میں کال کرنے کے برعکس شہر سے باہر فون کرنا زيادہ آسان ہو، لہذا ممکن ہے کہ شہر سے باہر رہنے والا کوئی شخص علیحدہ گھر والوں سے بہتر طور پر رابطہ کرسکے۔
  • آپ ان مقامات پر بھی ہنگامی صورت حالوں کے منصوبہ جات کے بارے میں معلوم کرسکتے ہيں جہاں آپ کے گھر والے وقت گزارتے ہیں: جائے کار، ڈے کئیر اور اسکول۔ اگر کوئی منصوبہ نہ ہو تو منصوبہ بنانے کے لئے رضاکارانہ خدمات انجام دینے کے متعلق سوچیں
  • اپنے گھر والوں کی خصوصی ضروریات پر ضرور دھیان دیں۔
    • خیال رکھنے والے افراد اور بچوں کی نگرانی کرنے والے افراد کو اپنے منصوبے سے آگاہ کریں۔
    • اپنے پالتو جانوروں کے لئے منصوبے بنائيں۔
  • اپنے مقامی سیٹیزن کورپس کے چیپٹر سے Community Emergency Response Team (CERT)‎‎ کلاس لیں (انگریزی میں)۔ اپنی تربیت کو جدید رکھیں۔

مرحلہ 3: باخبر رہيں

اپنے گھر کو تیار کریں

  • شیلف کو دیواروں کے ساتھ مضبوطی سے لگائيں۔
  • بڑے اور بھاری اشیاء کو نچلے شیلفوں پر رکھیں۔
  • ٹوٹنے والے اشیاء، جیسے کہ کانچ کے برتنوں میں رکھا ہوا کھانا، کانچ کا سامان اور کانچ اور سفالگری کے برتنوں کو چٹچنیوں سے آراستہ چلے کیبینٹوں میں رکھیں۔
  • بھاری بھرکم اشیاء، جیسے کے تصویروں کو شیشوں کو بستروں، صوفوں اور لوگوں کے بیٹھنے کے جگہوں سے دور لٹکائيں۔
  • کمروں کی چھت پر لگائے جانے والے بلبوں کے فکسچر مضبوطی سے لگائيں۔
  • ناقص برقی تاروں اور لیک ہونے والے گیس کے کنکشنوں کی مرمت کریں۔ ان سے آگ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔
  • پانی کے ہیٹر کو دیواروں کے تختوں کے ساتھ باندھ کر اور زمین سے لوہے کے لاٹوں کے ساتھ مضبوطی سے لگائيں۔
  • کمروں کی چھتوں یا بنیادوں میں موجود گہری دراڑوں کی مرمت کریں ساخت میں موجود نقصوں کی علامات کی صورت میں ماہرین سے مشورہ کریں۔
  • چکھرن مار اور کیڑے مکوڑے مارنے کی ادویات اور آتش گیر مصنوعات کو چٹخنیوں سے آراستہ بند کیبینٹ میں نچلے شیلفوں میں حفاظت سے رکھیں۔
  • گھر کے اندر اور باہر محفوظ جگہوں کا تعین کريں، جیسے کہ مضبوط فرنیچر کے نیچے یا کسی اندرونی دیوار کے ساتھ، جو کھڑکیوں، شیشوں یا تصویروں کی کانچ ٹوٹ کر نہ پہنچ سکے، یا جہاں بھاری کتابوں کے شیلف یا دوسرا بھاری فرنیچر نہ گرسکے۔
  • ہنگامی صورت حال کے دوران اور بعد کھانے پینے کے اشیاء کی حفاظت کے لئے یہاں تشریف لائيں: http://www.foodsafety.gov/keep/emergency/ (انگریزی میں)

اپنے کاروبار کو تیار کریںQuakeSmart.org (انگریزی میں) میں آپ کو تخفیف (انگریزی میں) کے فوائد اور تین اقدام میں خطرات کو کم کرنے کے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے: خطرہ کیا ہے (انگریزی میں)، منصوبہ بنانا (انگریزی میں) اور کام کرنا (انگریزی میں)۔ ہر مرحلے میں آپ کی رہنمائی کے لئے چیک لسٹ بھی موجود ہے۔مقامی افسران کی بات سنیںاپنے علاقے میں ریاستی اور مقامی حکومت کے قائم کردہ ہنگامی منصوبہ جات کے متعلق معلوم کریں۔ ہنگامی صورت حال میں، مقامی ہنگامی صورت حال کے انتظام کے افسران کی دی گئی ہدایات سنیں،زلزلے کے لئے منصوبہ بندی اور تیاری اور زلزلے کے دوران اور بعد ضروری اقدامات کے متعلق مزید معلومات کے لئے یہاں تشریف لائيں: وفاقی ہنگامی صورت حال کے انتظام کی ایجنسی (انگریزی), NOAA واچ (انگریزی میں) یا امریکی ریڈ کراس (انگریزی میں).گریٹ کیلیفورنیا شیک آؤٹ کے متعلق سیکھیں۔ http://www.shakeout.org/ پر تشریف لائيں۔