a house protected from flood waters by a barrier of sand bags.

سیلاب

آفت سے بحالی میں مدد کے لئے یہاں تشریف لائيں:DisasterAssistance.gov(انگریزی میں)سیلاب اس ملک کا سب سے عام قدرتی آفت ہے۔ سیلاب ہر امریکی ریاست اور علاقے میں اٹھ سکتے ہيں۔ تاہم، تمام سیلاب ایک جیسے نہيں ہوتے ہيں۔ کچھ لمبی مدت تک ہونے والی بارش کے بعد، یا بھاری برف کے بعد گرمی بڑھ جانے کی وجہ سے رفتہ رفتہ اٹھ سکتے ہيں۔ دیگر اقسام، جیسے کہ اچانک سے اٹھنے والے سیلاب، اچانک سے اٹھ سکتے ہيں، حتی کہ بارش کے آثار نظر نہ آنے پر بھی۔ آپ کہیں بھی رہتے ہوں، سیلاب کے لئے تیار رہنا ضروری ہے، لیکن یہ ضرورت اس وقت زيادہ ہوتی ہے جب آپ کسی نشیبی علاقے میں، پانی کے قریب یا کسی ڈیم کے بہاؤ کی سمت میں رہتے ہوں. ایک چھوٹی نہر یا سوکھی ہوئی ندی کی کلہٹی بھر کر سیلاب کا باعث بن سکتی ہے۔

مرحلہ 1: کٹ حاصل کریں

ایک ہنگامی صورت حال کے سامان کا کٹ حاصل کریں جس میں خراب نہ ہونے والا کھانا، پانی، بیٹری پر چلنے والا یا ہینڈ کرنک والا ریڈیو، اضافی فلیش لائٹ اور بیٹریاں شامل ہوں۔. آپ قابل انتقال کٹ بنا کر اپنی گاڑی میں بھی رکھ سکتے ہيں. اس کٹ میں یہ چیزیں ہونی چاہئیے:

  • ادویات کے نسخوں کے نقول اور طبی سامان؛
  • بستر اور کپڑے، جس میں سلیپنگ بیگ اور تکیے شامل ہوں؛
  • پانی کی بوتلیں، بیٹری سے چلنے والا ریڈیو اور اضافی بیٹریاں، ابتدائی طبی امداد کا کٹ اور فلیش لائٹ؛
  • اہم دستاویزات کے نقول: گاڑی چلانے کا لائسنس، سوشل سیکورٹی کارڈ، رہائش کا ثبوت، بیمہ پالیسیاں، وصیت نامے، قانونی دستاویزات، پیدائش اور شادی کے اسناد، ٹیکس کے ریکارڈ وغیرہ۔

مرحلہ 2: منصوبہ بنائيں

اپنے گھر والوں کو تیار کريں

  • خاندانی ہنگامی منصوبہ بنائيں. آفت آنے پر ہوسکتا ہے کہ آپ کے گھر والے ساتھ نہ ہوں، لہذا یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ ایک دوسرے سے رابطہ کیسے کس طرح کریں گے، آپ دوبارہ ایک دوسرے کے ساتھ کیسے آئيں گے اور آپ ہنگامی صورت حال میں کیا کریں گے۔
  • اپنے محلے کے اندر اور باہر ان جگہوں کی منصوبہ بندی کریں جہاں آپ کے گھر والے ملیں گے۔
  • ہوسکتا ہے کہ اپنے شہر میں کال کرنے کے برعکس شہر سے باہر فون کرنا زيادہ آسان ہو، لہذا ممکن ہے کہ شہر سے باہر رہنے والا کوئی شخص علیحدہ گھر والوں سے بہتر طور پر رابطہ کرسکے۔
  • آپ ان مقامات پر بھی ہنگامی صورت حالوں کے منصوبہ جات کے بارے میں معلوم کرسکتے ہيں جہاں آپ کے گھر والے وقت گزارتے ہیں: جائے کار، ڈے کئیر اور اسکول۔ اگر کوئی منصوبہ نہ ہو تو منصوبہ بنانے کے لئے رضاکارانہ خدمات انجام دینے کے متعلق سوچیں۔
  • اپنے گھر والوں کی خصوصی ضروریات پر ضرور دھیان دیں
    • خیال رکھنے والے افراد اور بچوں کی نگرانی کرنے والے افراد کو اپنے منصوبے سے آگاہ کریں۔
    • اپنے پالتو جانوروں کے لئے منصوبے بنائيں
  • اپنے مقامی سیٹیزن کورپس کے چیپٹر سے Community Emergency Response Team (CERT)‎‎ کی کلاس لیں۔ اپنی تربیت کو جدید رکھیں۔

مرحلہ 3: باخبر رہيں

سیلاب کے خطرے کی شناخت کے لئے استعمال ہونے وانی ان اصطلاحت سے اپنے آپ کو واقف کریں

  • سیلاب واچ: سیلاب کا امکان ہے۔ معلومات کے لئے NOAA موسم کے ریڈيو، تجارتی ریڈیو یا ٹیلیوژن پر ٹیون ان کریں
  • اچانک سے اٹھنے والے سیلاب کا واچ:اچانک سے اٹھنے والے سیلاب کا امکان ہے۔ اونچی سطح کی طرف جانے کی تیاری کریں؛ معلومات کے لئے NOAA موسم کا ریڈيو، تجارتی ریڈیو یا ٹیلی وژن دیکھتے رہيں۔
  • سیلاب کی تنبیہہ: سیلاب آرہا ہے یا آنے والا ہے؛ اگر خالی کرنے کی تجویز دی جائے تو فورا ہی کرلیں۔
  • اچانک سے اٹھنے والے سیلاب کی تنبیہہ: اچانک سے اٹھنے والا سیلاب آرہا ہے؛ فوری طور پر اونچی سطح کی جانب پیدل جائيں۔

سیلاب کی سب سے عام وجوہات کو سمجھیں:

منطقہ حاری کے طوفان اور سمندری طوفان: سمندری طوفانوں کے تین اثرات ہيں: تیز ہوائيں، بارش، اور اڑتا ہوا ملبہ۔ یہ سمندری علاقہ جات میں پانی کی لہروں کے ساتھ ساتھ تیز بارش کا بھی باعث بنتے ہیں، جن کی وجہ سے ساحل سے سینکڑوں میل دور سیلاب آتا ہے۔ اگرچہ تمام ساحلی علاقوں خطرے کی زد میں ہيں، لیکن چںد شہروں کو خاص طور پر زیادہ خطرہ لاحق ہے، اور ان کو 2005 میں نیو آرلینز اور مسیسیپی میں پیش آنے والے طوفان، کٹرینا، کے مساوی یا اس سے زيادہ نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔جب سمندری طور کمزور ہو کر منطقہ حاری طوفان کی شکل اپناتے ہيں، تو وہ بارش اور سیلاب کا باعث بنتے ہيں، خو بارش کا پانی ایک ہی جمع ہونے کے باعث، خاص طور پر نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہيں۔ 2001 میں، ایلیسن نامی منطقہ حاری کے طوفان کے نتیجے میں کچھ ہی دنوں کے اندر اندر 30 انچ سے زائد بارش ہوئی، جس کی وجہ سے 70,000 گھروں میں پانی بھر آیا اور 2,744 سے زائد گھر تباہ ہوگئے۔موسم بہار میں برف کا پگھلنا:موسم بہار کے دوران، زمین منجمد ہونے کی وجہ سے برف یا بارش کا پانی زمین کے اندر رس نہيں سکتا ہے۔ ٹھوس برف کے ہر مکعبی فٹ میں کئی گیلن پانی ہوتے ہيں، اور برف پگھلنے کے بعد، یہ نہروں، ندیوں اور جھیلوں میں پانی بھر سکتا ہے۔ اس میں موسم بہار کے طوفانوں کو بھی شامل کرلیا جائے تو اکثر اس کا نتیجہ موسم بہار کے سیلاب ہی ہوتا ہے۔تیز بارش: ملک کے کئی حصوں کو تیز بارشوں کی وجہ سے ہونے والے سیلابوں کا خطرہ لاحق ہے۔ شمالی مشرقی علاقے کو La Niña کی صورت حالوں کی وجہ سے زيادہ خطرہ ہے جس میں مندرجہ ذیل شامل ہيں: پگھلتی ہوئی برف، تیز بارش اور حال ہی میں ہونے والے جنگلوں کی آگ۔ اس کے علاوہ، شمالی مشرقی علاقے کو Nor'easters سے پیدا ہونے والی تیز بارشوں کی وجہ سے بھی زیادہ خطرہ لاحق ہے۔یہ غیرمعمولی بارش سال میں کسی بھی وقت ہوسکتی ہے، جس کی وجہ سے آپ کے املاک کو خطرہ لاحق ہے۔مغربی ساحل کے خطرات: مغربی ساحلی علاقے میں بارش کا موسم عام طور پر نومبر سے اپریل تک جاری رہتا ہے، جس کی وجہ سے بھاری سیلاب اور سیلاب کے خطرات میں اضافہ ہوتا ہے؛ تاہم سیلاب کسی بھی وقت آسکتا ہے۔جنگلوں کی آگ کے سلسلے کی وجہ سے زمینی مناظر اور حالات میں ڈرامائی تبدیلیاں ہوئی ہیں، جن کی وجہ سے آگ سے جھلسی ہوئی زمین تیز بارش کے بعد کيچڑ کی ندیوں میں تبدیل ہوچکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان علاقہ جات میں ہریالی کی واپسی میں کئی سال لگ سکتے ہيں، جن کی وجہ سے استحکام میں مدد ملے گی۔مشرقی ساحل میں ہزاروں میل تک پشتہ بند بھی پھیلے ہوئے ہیں، جو سیلاب کی صورت میں گھروں اور زمینوں کی حفاظت کے لئے بنائے گئے ہيں۔ تاہم، پانی کی سطح بڑھنے پر پشتہ بند کٹ سکتے ہيں، کمزور ہوسکتے ہیں یا گرسکتے ہيں، جس کے نتائج اکثر تباہ کن ہوتے ہيں۔پشتہ بند اور بند: پشتہ بند ایک مخصوص سطح کے سیلاب سے حفاظت کے لئے بنائے گئے ہيں۔ تاہم، پشتہ بند وقت کے ساتھ ساتھ خراب ہوسکتے ہيں، اور ہو بھی جاتے ہيں، جس کی وجہ سے مرمت ایک سنگین مسئلہ بن جاتی ہے۔ بڑے سیلابوں کے دوران پشتہ بند الٹ بھی سکتے ہيں، یا ناکام بھی ہوسکتے ہيں، جس کی وجہ سے پشتہ بند نہ ہونے کے مقابلے میں زيادہ نقصان ہوتا ہے۔ پشتہ بند والے علاقوں میں، خاص طور پر مڈ ویسٹ میں، سیلاب کے بڑھتے ہوئے خطرات کی وجہ سے، FEMA ان علاقوں میں رہنے والے مکان مالکان کو سیلاب کے بیمے کی تجویز دیتے ہيں۔اچانک سے اٹھنے والے سیلاب: اچانک اٹھنے والے سیلاب امریکہ میں موسم کی وجہ سے واقع ہونے والی اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے، کیونکہ یہ بڑے پتھروں کو اپنی جگہ سے ہلاسکتے ہيں، درخت اکھاڑ سکتے ہيں اور عمارتوں اور پلوں کو تباہ کرسکتے ہيں۔ اچانک اٹھنے والا سیلاب اس تیز رفتار سیلاب کو کہا جاتا ہے جو نشیبی علاقوں کو چھ گھنٹے سے کم عرصے ميں بھر دے، اور جو ایک یا کئی گرج چمک کے طوفانوں کے ساتھ ہونے والی بارش کی وجہ سے واقع ہوں۔ اچانک اٹھنے والا سیلاب انسانوں کی بنائی ہوئی کسی عمارت یا برفانی بند کے گرجانے کی وجہ سے بھی اٹھ سکتے ہيں۔تعمیر و ترقی: تعمیر و ترقی کی وجہ سے قدرتی نکاسی آب میں تبدیلی آسکتی ہے، اور سیلاب کے نت نئے خطرات پیدا ہوسکتے ہيں۔ کئی نئی عمارتوں، پارکنگ کے لاٹس اور راستوں کا مطلب یہ ہے کہ تیز بارش، سمندری طوفانوں اور منطقہ حارہ کے طوفان کے نتیجے میں ہونے والی بارش کا پانی جذب کرنے کا رقبہ کم ہوجاتا ہے۔

اپنے خطرات سے باخبر رہ کر اپنی حفاظت کریں

  • اپنے گھر کو سیلاب کی وجہ سے لاحق خطرے کا تعین کریں، اور اپنے آپ اور اپنےگھر والوں پر سیلاب کے اثرات سے باخبر رہيں۔ FEMA کے سیلاب کے بیمے کی تحقیق نے دریاؤں کے بہاؤ، طوفانی لہروں، آبی ذخائر اور آبی دباؤ کے تجزیے اور بارش اور زمین کی سطح کے سروے پر اعداد و شمار جمع کرکے سیلاب کے خطرے کے نقشے (انگریزی میں) تیار کئے ہيں، جن میں آپ کے حلقے کے مختلف علاقوں میں سیلاب کے خطرے کی نشان دہی کی گئی ہے۔
  • زیادہ تر مکان مالکان کی بیمہ پالیسیوں کا سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر اطلاق نہيں ہوتا ہے۔ اپنی پالیسی کے متعلق اپنے بیمہ کے فراہم کنندہ سے بات کریں، اور اضافی تحفظ کی ضرورت پر غور کريں۔
  • اگر اضافی تحفظ کی ضرورت ہو ‎‎تو ‎National Flood Insurance Program (NFIP)‎ مکان‎‎ مالکان کے لئے مالی تحفظ کا ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر ان کا حلقہ NFIP ميں شرکت کرتا ہو تو NFIP مکان مالکان، کرايے داروں، اور کاروباروں کے مالکان کو سیلاب کا بیمہ پیش کرتی ہے۔ NFIP کے متعلق مزید معلومات کے لئے www.FloodSmart.gov (انگریزی میں) پر تشریف لائيں۔

اپنے گھر کو تیار کریں

  • اگر آپ کسی ایسے علاقے میں رہتے ہيں جہاں سیلاب کا خطرہ ہو تو اپنے گھر کی انگیٹھی، پانی کے ہیٹر اور بجلی کے پینل کو اونچا کرکے لگائيں۔
  • سیلاب کے پانی کو اپنے گھر کے نالوں میں جمع ہونے سے روکنے کے لئے "چیک کے والو" نصب کرنے کے متعلق سوچیں۔
  • اگر قابل عمل ہو تو، سیلاب کے پانی کو عمارت میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے باڑ بنائيں، اور تہہ خانوں کی دیواروں کو واٹرپروف کرنے کے مرکبات کے ساتھ محفوظ کرلیں۔
  • ہنگامی صورت حال کے دوران اور بعد کھانے پینے کے اشیاء کی حفاظت کے لئے یہاں تشریف لائيں: www.foodsafety.gov/keep/emergency/ (انگریزی میں)۔

اپنے کاروبار کو تیار کریں

اپنا کاروبار جاری رکھنے کی منصوبہ بندی کریں (انگریزی میں)، اپنے ملازمین سے بات کریں اور اپنے سرمائے کی حفاظت کریں۔.

  • اپنے کمپنی کے اندرونی اور بیرونی افعال کا احتیاط سے تجزیہ کرکے متعین کريں کہ کاروبار کو جاری رکھنے کے لئے کونسے عہدے دار، مواد، طریقہ کار اور آلات بالکل ضروری ہيں۔
  • بچاؤ اور بحالی کے لئے ضروری عملیات کی شناخت کريں۔
  • آپ کی عمارت، دکان یا فیکٹری کے قابل رسائی نہ ہونے کی صورت میں ضروری اقدامات کی منصوبہ بندی کریں۔
    • کسی دوسرے جائے وقوع یا اپنے گھر سے کاروبار چلانے کے متعلق غور وفکر کریں۔
    • کسی آفت کی وجہ سے آپ کے جائے وقوع کے ناقابل استعمال ہوجانے کی صورت میں دوسرے کمپنیوں کی سہولیات استعمال کرنے کے لئے ان کے ساتھ تعلقات قائم کریں۔
  • امریکی چھوٹے کاروبار کی انتظامیہ پر پروگرام، خدمات اور وسائل کے متعلق سیکھیں (انگریزی میں)۔

مقامی افسران کی بات سنیں

اپنے علاقے میں ریاستی اور مقامی حکومت کے قائم کردہ ہنگامی منصوبہ جات کے متعلق معلوم کریں۔ ہنگامی صورت حال میں، مقامی ہنگامی صورت حال کے انتظام کے افسران کی دی گئی ہدایات سنیں۔

وفاقی اور قومی ذرائع

سیلابوں کے لئے منصوبہ بندی اور تیار رہنے، سیلاب کے دوران ضروری اقدام کے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے اور دستیاب وسائل کے متعلق سیکھنے کے لئے یہاں تشریف لائيں: